Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سکولوں میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم، سپورٹس سرگرمیاں بحال

نئے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تعلیم نے مملکت کے تمام علاقوں کے سکولوں میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی ہے۔
وزارت نے 13 صوبوں میں موجود اپنی شاخوں کے عہدیداروں کو نئے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق کلاس رومز میں طلبہ سماجی فاصلے کی پابندی کے بغیر تعلیم حاصل کریں گے۔ کورونا وبا سے پہلے  کا ماحول بحال ہوجائے گا۔ 
وزارت تعلیم نے پرائمری، مڈل اور ثانوی سکولوں میں نصابی اورغیر نصابی سرگرمیاں بھی بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 
وزارت تعلیم نے گروپ سسٹم کی صورت میں سکول آنے والا طریقہ کار ختم کیا ہے۔
کورونا وبا سے بچاؤ کے  لیے طلبہ کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر ایک گروپ کے لیے سکول آنے کے دن متعین تھے۔
 

شیئر: