Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائمری جماعتوں میں کل سےحاضری، وزارت تعلیم کی سخت ہدایات

طلبا کوماسک کی پابندی اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب کےتمام ریجنزمیں کل 23 جنوری بروز اتوار سے پرائمری اور نرسری کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کیا جارہاہے۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت کے تمام اسکولوں میں طلبا کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزارت کی ہدایات کے مطابق کلاسوں کو سینیٹائزاور طلبا کی بینچوں کے درمیان مقررہ فاصلے کی حد کا بھی تعین کردیا گیاہے۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت تعلیم نے ہدایات پرمبنی مختصروڈیو جاری کی ہے جس میں طلبا اور والدین کوکہا گیا ہے کہ باقاعدہ اسکولزمیں کلاسوں کا آغازکیاجارہا ہے جس کےلیے طلبا کو چاہئے کہ معمولات میں تبدیلی لائیں۔ رات کو جلدی سوئیں تاکہ نیند پوری ہواور جماعت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبا کو چاہئے کہ وہ کسی بھی ہم جماعت سے کوئی چیزلیں اورنہ ہی اپنی کوئی چیز دیں۔ ماسک کا استعمال مستقل بنیادوں پرکریں۔ صحت مند خوارک لائیں اور اسکول انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔
اساتذہ اور تعلیمی عملے کے حوالے سے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تدریسی وغیر تدریسی عملے جو اس سے قبل آن لائن ذمہ داریاں انجام دیا کرتے تھے اب تعلیمی اداروں میں ڈیوٹی دیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے اہلکار جو طبی وجوہات کی بنا پرآن لائن ڈیوٹی ادا کرتے ہیں ان کےلیے لازمی ہے کہ وہ مصدقہ طبی سرٹیفیکیٹ پیش کریں جس میں درخواست گزارکی طبی صورتحال کی وضاحت کی گئی ہو۔
دریں اثنا عاجل نیوز کے مطابق کل بروز اتوار23 جنوری کومملکت کے تمام ریجنزمیں پرائمری اورنرسری کلاسوں کے تقریبا 35 لاکھ طلبا وطالبات اسکولوں میں حاضرہوں گے جس کے لیے وزارت تعلیم نے احتیاطی تدابیرکےتحت ہدایات جاری کرتے ہوئے ان پرسختی سےعمل کرنے کی تلقین کی ہے۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ تمام کلاس رومزاوراسکول کے مختلف مقامات کومستقل بنیادوں پرسینیٹائزکرنے کا خصوصی اہتمام کریں علاوہ ازیں چھٹی کے بعد بھی عمارت کو اچھی طرح سینیٹائز کیاجائے۔
اسکول کے مختلف مقامات پرسینیٹائزرکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ایسے مشتبہ کیسز کو فوری طورپرآئسولیٹ کیاجائے جن کے بارے میں کورونا پازیٹوہونےکا شبہ ہو۔
تمام ریجنزمیں وزارت تعلیم کے ذیلی اداروں کی جانب سے اسکولوں کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ مقررہ ضوابط پرسختی سےعمل کریں اوراسکولوں کی کینٹین کو بدستور بند رکھیں تاہم طلبا کو ’بریک ٹائم ‘ دیا جائے لیکن احتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کیاجائے۔
تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کومزید ہدایت کی گئی ہےکہ وہ چھٹی کے وقت طلبا کومقررہ پروگرام کے تحت باہرنکالیں اوراس امرکا خیال رکھا جائے کہ دروازوں پرازدحام کی کیفیت نہ ہو

شیئر: