Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول اور خوراک کی قیمتیں بڑھنے سے فروری میں افراط زر کی شرح میں 1.6 فیصد اضافہ

جنوری 2022 میں سالانہ افراط زر 1.2 فیصد رہی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ پٹرول اور خوراک کی قیمتیں بڑھنے سے فروری میں صارفین کی قیمتوں میں اضافے کی سالانہ شرح 1.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں جنوری 2022 میں سالانہ افراط زر 1.2 فیصد رہی۔
مملکت میں فروری میں پٹرول 91، پٹرول 95 اور ڈیزل کی قیمتوں میں سال بہ سال بالترتیب 26.7 فیصد، 25.9 فیصد اور21.1 فیصد اضافہ ہوا۔
اس کے باوجود یہ جنوری میں صرف 30 فیصد سے زیادہ اور دسمبر 2021 میں 45 فیصد کے مقابلے میں نسبتاً اعتدال کی نشاندہی کرتا ہے۔
نقل و حمل کے شعبے کی قیمتوں میں سالانہ نمو جنوری میں 4.9 فیصد سے فروری میں 4.3 فیصد پر آ گئی۔
عرب نیوز کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ گروپ فروری میں افراط زر کی ہیڈ لائن میں اہم کردار ادا کرنے والا رہا۔
دوسری جانب فوڈ گروپ فروری میں نقل و حمل کے بعد دوسرا سب سے بڑا  گروپ رہا اور وہ دسمبر 2021 کے بعد سے دگنے سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔
جنوری 2022 میں 1.35 فیصد اور ستمبر 2021 میں 3 فیصد کے مقابلے فروری میں اس گروپ کی قیمتوں میں سال بہ سال کمی 0.19 فیصد ہو گئی۔
جنوری میں قیمتوں میں اضافہ 1.2 فیصد سے تیز ہوا جس نے فروری میں گروپ کو ٹرانسپورٹیشن اور خوراک کے بعد تیسرا اہم عنصر بنا دیا۔
الاقتصادیہ کے مطابق فروری میں افراط زرمیں اضافہ بنیادی طور پر ٹرانسپورٹ، پٹرول ، کھانے پینے کی اشیا اور سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے  کی وجہ سے ہوا۔ ان چاروں کی قیمتوں میں اضافہ یکساں طور پر نہیں ہوا مثلا ٹرانسپورٹ میں 4.3 فیصد، پٹرول میں 26.7 فیصد، کھانے  پینے کی اشیا میں  2.4 فیصد اور سبزیوں میں 9.7 فیصد ہوا ہے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رہائش، پانی، بجلی، گیس، مختلف قسم کے فیول کی قیمتیں 0.2 فیصد کم ہوئیں۔ مکانوں کے کرایے 0.3 فیصد کم ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح میں مسلسل 26 ویں باراضافہ ریکارڈ پر آیا ہے۔ 

 

شیئر: