Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ ریجن میں اشیائے صرف وافر مقدار میں

وزارت تجارت نے دونوں ریجنوں میں تفتیشی دورے کیے ہیں ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اشیائے صرف وافر مقدار میں ہیں۔ دونوں ریجنوں کے بازاروں، تجارتی مراکز اور دکانوں پر کھانے پینے کی اشیا ضرورت سے زیادہ ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے دونوں ریجنوں کے بازاروں، تجارتی مراکز اور دکانوں کے تفتیشی دورے کیے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ موسم کے دوران بنیادی اشیا کی فراہمی، معقول نرخوں اور حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی نیز کھانے پینے کی اشیا کے حوالے سے مقرر معیار چیک کرنے کے لیے اچانک تفتیشی دورے کیے جاتے ہیں۔ اسی پالیسی کے تحت مہم چلائی گئی تھی۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ آئندہ بھی صارفین کے تحفظ کے لیے تفتیشی دورے کیے جاتے رہیں گے۔ 

شیئر: