Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن بی جے پی کی مدد کرر ہا ہے ،کیجریوال

نئی دہلی...دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں گڑبڑ کا معاملہ پھر ا ٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کو اقتدار میں پہنچانا چاہتا ہے ۔ اس لئے ای وی ایم میں گڑبڑی کے سلسلے میں کوئی بات نہیں سن رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تینوں کارپوریشنوں کے الیکشن دہلی کی ای وی ایم سے کیوں نہیں کرائے جا رہے۔ اس کیلئے راجستھان سے ای وی ایم کیوں منگائی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی جیت کے بعد بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ای وی ایم میں گڑبڑی کے سلسلے میں سوال اٹھائے تھے۔ اس کے بعد سے ہی کیجری وال اور کئی دیگر اپوزیشن پارٹیاں ای وی ایم کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا الزام لگا رہے ہیں۔ کیجری وال کارپوریشنوں کے الیکشن میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپروں سے الیکشن کرانے کا پہلے سے مطالبہ کر چکے ہیں۔

 

شیئر: