Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفریحی مراکز میں سعودائزیشن کا فیصلہ ،23 ستمبرسے عمل درآمد

انڈورتفریحی مراکز میں بعض شعبے سعودائزیشن سے مستثنی ہونگے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے مملکت میں  مستقل اور عارضی تفریحی مراکزمیں سعودائزیشن کا اعلان کر دیاہے۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر افراد قوت و سماجی بہبود انجینئر احمد الراجحی نے جمعرات کو مستقل اور عارضی بنیادوں پرقائم  تفریحی مراکز کے ملازمین کی 70 فیصد سعودائزیشن کے فیصلے کا اعلان کیا ہےجس پر عمل درآمد 23 ستمبر 2022 سے کیاجائے گا۔  
وزیر افرادی قوت انجینئرالراجحی نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ تجارتی مراکز میں واقع تفریحاتی مراکز میں ملازمین کی 100 فیصد سعودائزیشن کی جائے گی ۔  
الراجحی نے یہ فیصلہ مملکت کے مختلف علاقوں میں سعودی مرد وخواتین  کےلیے روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے لیبر مارکیٹ میں ان کی شرکت کا معیار بڑھانے اور اقتصادی نظام میں ان کی حصہ داری مستحکم کرنے کی غرض سے کیا  ہے ۔  
واضح رہے کہ سعودائزیشن کے مذکورہ فیصلے کے تحت مبینہ شعبوں میں برانچ مینجر ، سیکشن مینجر ، سیکشن انچارج ، معاون برانچ مینیجر ، انچارج اکاونٹنٹ ، کیئر سینٹر ، سیلز ایکسپرٹس اور مارکیٹنگ ایکسپرٹ سعودی ہوں گے ۔  
وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے مذکورہ شعبوں میں مندرجہ ذیل پیشوں کو سعودائزیشن سے استثنیٰ دیا ہے ۔  
صفائی کارکن ،سامان لادنے اور اتارنے والے کارکن ، خاص گیمز چلانے والے سپیشل ڈگری ہولڈرز مستثنیٰ ہیں ۔  
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مذکورہ شعبوں میں سعودائزیشن کے فیصلے کی پابندی نہ کرنے کی سزائیں بھی مقرر کی ہیں ۔ اس کی تفصیلات پر مشتمل گائیڈ بک جاری کر دی گئی ہے۔  
 

شیئر: