Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس سال دو لاکھ 13 ہزار سعودیوں کو روزگار ملے گا: الراجحی

ماضی میں مکاتب العمل میں روزانہ 700 امور نمٹائے جاتے تھے- (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ وزارت ای پلیٹ فارم کے ذریعے ایک روز میں 21 ہزار سے زیادہ امور نمٹا رہی ہے۔
وہ الجوف ریجن میں ایوان صنعت و تجارت کے ارکان اور سرمایہ کاروں سے وزارت کے عہدیداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں کی موجودگی میں بات چیت کر رہے تھے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الراجحی نے کہا کہ وزارت افرادی قوت سعودی ایوان صنعت و تجارت کے ساتھ لیبر مارکیٹ کے فیصلے مل جل کر کررہی ہے۔ اس حوالے سے منفرد شراکت ہے۔ اس کا فائدہ معیار بہتر بنانے اور خدمات میں ہمہ جہتی پیدا کرنے کی صورت میں برآمد ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت ڈیجیٹل تبدیلی کے سلسلے میں سنجیدہ  ہے۔ فی الوقت ای پلیٹ فارموں کے ذریعے ہر روز 21 ہزار سے زیادہ امور ممکن ہوگئے ہیں جبکہ ماضی میں مکاتب العمل میں زیادہ سے زیادہ روزانہ 700 امور نمٹائے جاتے تھے۔ 
سعودی وزیر نے کہا کہ وزارت وژن 2030 کے تناظر میں لیبر مارکیٹ کے مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ 
انہو ں نے بتایا ایک آزاد ورکنگ پلیٹ فارم جاری کیا ہے اور آٹھ لاکھ سے زیادہ آزاد ورکنگ دستاویزات اور روزگار کے مواقع کے امکانات سے آگاہ کیا ہے۔ ورکنگ پلیٹ فارم سے آن لائن 52 ہزار سے زیادہ شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ نطاقات پروگرام کے باعث درجہ بندی والی سرگرمیوں کی تعداد 32 تک محدود ہوگئی۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس سال دو لاکھ 13 ہزار سے زیادہ سعودیوں کو روزگار کے مواقع مہیا کیے جائیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: