Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی گھریلو ڈرائیوروں کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ

10 ہزار 184 گھریلو ڈرائیور مملکت کو خیر باد کہہ گئے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی حکومت نے کہا ہے کہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے آخر میں مملکت میں موجود 53.5 فیصد گھریلو عملہ ڈرائیوروں پر مشتمل ہے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ2021 کی چوتھی سہ ماہی میں گھریلو ڈرائیور کے پیشے پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 17 لاکھ 40 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے آخر میں سعودی گھریلو لیبر مارکیٹ میں 10 ہزار 184 ڈرائیور مملکت کو خیر باد کہہ گئے جبکہ 146غیر ملکی گھریلو ڈرائیور خواتین بھی رخصت ہوئی ہیں۔  
سعودی عرب میں غیرملکی گھریلو کارکنان کی کل تعداد 32 لاکھ 60 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ان میں سے 53.5 فیصد گھریلو ڈرائیور ہیں۔ 
گھریلوملازمین اورگھریلو صفائی کارکنان کی تعداد 1.42 ملین تک پہنچی ہوئی ہے۔ ان میں سے 56.2 فیصد گھریلو ملازمائیں ہیں۔
گھروں، عمارتوں اورگیسٹ ہائوسز (استراحات) کی چوکیداری کا کام کرنے والےغیرملکیوں کی تعداد 25 ہزار 42 ہے۔ ان میں سے 12 خواتین ہیں۔ ہاوس مینیجر کی تعداد 2480 ہے۔ ان میں سے 1399 مرد اور1081 خواتین گھروں اور محلوں کے انتظامات چلا رہے ہیں۔ 
سرکاری ادارے (مساند) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی شہری پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا، فلپائن، نائیجر، سری لنکا، ویتنام، ماریطانیہ، یوگنڈا، ایریٹیریا ، جنوبی افریقہ، مڈگاسکر، ازبکستان، کمبوڈیا، مالی اور کینیا سے گھریلو عملہ درآمد کر سکتے ہیں۔  

شیئر: