Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ میں 17 ہزار غیر ملکی سعودی لیبر مارکیٹ سے نکل گئے

نجی اداروں میں غیرملکیوں کی تعداد کم ہوکر 62 لاکھ 54 ہزار ہو گئی(فوٹو ٹوئٹر)
سعوی عرب میں اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 17 ہزارغیرملکیوں نے سعودی لیبر مارکیٹ کو خیر باد کہا ہے۔
گزشتہ سال کے اعدادوشمار کے تناظر میں سالانہ سہ ماہی کی بنیاد پر ریکارڈ تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
2020 کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے دوران ایک لاکھ 37 ہزارغیرملکی سعودی لیبر مارکیٹ سے رخصت ہوئے تھے۔ اس مرتبہ کمی کا اوسط 87 فیصد سے بھی بڑھ گیا ہے۔ 
الوطن اخبار کے مطابق محکمہ شماریات اور سوشل انشورنس کے اعلی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے آخر میں نجی اداروں میں برسر روزگار غیرملکیوں کی تعداد کم ہوکر 62 لاکھ 54 ہزار 660 ہوگئی۔
2020 کے آخر میں ان کی تعداد 62 لاکھ 73 ہزار 354 تھی۔ 
گزشتہ سال چوتھی سہ ماہی کے آخر میں  لیبر مارکیٹ چھوڑنے والے غیرملکیوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ تیسری سہ ماہی کے آخر میں نجی اداروں میں برسرروزگار غیرملکیوں کی تعداد 6.41 ملین تھی۔
گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں سوشل انشورنس میں رجسٹرڈ غیرملکیوں کی تعداد 1.7 فیصد کم ہوئی جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک لاکھ 11 ہزار 41 غیرملکی ملازم سوشل انشورنس سسٹم سے باہر ہوئے ہیں۔
نجی اداروں میں 2020 کے دوران برسرروزگار غیرملکیوں کی تعداد 25.3 ہزار کم ہوئی۔ دوسری سہ ماہی میں ان کی تعداد 6.65 ملین تھی۔ پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد 6.73 ملین تھی۔

شیئر: