Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت اور تندرستی کے 5زرعی اصول دریافت کر لئے گئے

لندن - - - - - -  کہتے ہیں کہ صحت بڑی نعمت ہے اور اس حقیقت کے مظاہر ہمیں قدم قدم پر نظر آتے ہیں ۔ اب یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے تحقیق و تجربے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ اگر انسان 5اصولوں پر کار بند رہے تو اس کی صحت ایک طویل عرصے تک اچھی اور پائیدار رہ سکتی ہے ۔ ان ماہرین نے ا س سلسلے میں کہا کہ صحت اور تندرستی کیلئے جذبی استحکام ، عزم ، حوصلہ ،ضبط اور مثبت سوچ کو رہنما اصول قرار دیا ہے ۔تحقیق سے پتہ چلا کہ مفید اور مستحکم زندگی کے لئے یہ تمام صفات بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ۔بعض 50اور60سال کی درمیان کے عمر کے لوگ جنہیں نسبتاً خوشحال دیکھا گیا ۔ انہیں زریں اصولوں پر کار بند پائے گئے۔ یہ تحقیقی رپورٹ یونیورسٹی کالج لندن کے شعبہ ایپی ڈیمیولوجی اور صحت عامہ کے سربراہ پروفیسر اینڈریو اسٹیپ ٹاپ کی نگرانی میں مرتب ہوئی ہے جس میں ایسے صحتمند اور خوشحال لوگوں کی حالت ،طرز زندگی اور سوچ و فکر سمیت ساری باتوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے ۔

شیئر: