Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبل از وقت پیدا ہونیوالے بچوں کی مانیٹرنگ ممکن ہو گئی

جینیوا ،سوئٹزرلینڈ - - - - -سوئس سائنسدانوں نے ایک ایسے وائرلیس سسٹم کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے جو کسی بھی کیمرے کو اس قابل بنا دیتی ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونیوالے بچوں کے بارے میں تمام تفصیلات اور معلومات اس کے اندر ریکارڈ ہو جائیں یہ خاص قسم کے سنسرز ہیں جبکہ اس وقت جو سنسرز استعمال ہو رہے ہیں وہ پوری طرح سے نہ تو درست ہیں اور نہ ہی اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں ۔ اب سوئس سائنسدانوں نے ایک ایسا وائرلیس کیمرا تیار کیا جو صورتحال کو یکسر بدل دیتا ہے اور موجود ہ سنسرز کو با آسانی لے سکتا ہے ۔ اس وقت زیر استعمال اسکن سنسر ز کے 90فیصد انکشافات غلط ثابت ہو چکے ہیں اس لئے نیا سنسر کیمرا بہت کار آمد ثابت ہو گا ۔ زیورچ کے یونیورسٹی اسپتال کے نیو نٹال شعبے کی ڈاکٹر جین کلاڈ فائوشر نے صورتحال کی وضاحت کی ہے جس کی تائید دوسرے ماہرین نے بھی کی ۔

شیئر: