Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک سے گرنے والی گندگی نے تفریح پر نکلے ہوئے باپ بیٹے کی کار گندی کردی

میونخ - - - - -جرمنی کے اس شہر میں جو اپنے تفریحی مقامات کیلئے بھی مشہور ہے ایک عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب تفریح پر نکلے ہوئے باپ بیٹی کو ایک عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق باپ بیٹی اپنی نئی کار میں کہیں جا رہے تھے کہ ان کے آگے کھاد وغیرہ لیجانے والا ایک ٹرک نمودار ہوا جس نے اچانک موڑ کاٹی اور نتیجہ میں ٹرک پر سے مائع کھاد کی بڑی مقدار باپ بیٹے کی کار پر آگری جسے نہ صرف باپ بیٹی کے کپڑے گندے ہو گئے بلکہ پوری کار گندگی کی لپیٹ میں آگئی ۔ مجبوراً دونوں کو اپنی کار ایک کنارے کھڑی کر کے واپس جانا پڑا ۔ موقع کی ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ خراب ہونیوالی کار رینالٹ کی اسپورٹس کار تھی اور اس کا رنگ سلور نما تھا۔تاہم کھاد گرنے کے بعد اس کی شناخت بھی مشکل ہو گئی تھی ۔ یہ واقعہ میونخ سے 30میل دور شمال مشرق میں واقع آلٹو میونسٹر شہر میں پیش آیا ۔ دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ باپ بیٹی تو تفریح کیلئے نکلے تھے اس لئے انہوں نے اپنی کار کا بالائی حصہ کھلا رکھا تھا جبکہ ٹرک ڈرائیور غفلت کا مرتکب ہوا تھا اور اس نے ٹرک پر موجود کھاد وغیرہ کو محفوظ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شاید اب یہ کار کسی قابل نہیں رہی ۔ یہ نہیں معلوم ہوا کہ ٹرک ڈرائیور پر کوئی جرمانہ عائد ہو گا یا نہیں ۔

شیئر: