Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی حدود کے صحرائی مقامات میں جنگلی بیروں کی بہار

ماہ اکتوبرسے درختوں پر پھول آنا شروع ہوجاتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
شمالی حدود کے صحرائی مقامات میں ان دنوں جنگلی بیری کے درخت پھل سے لدے دکھائی دینے لگے ہیں۔ شاخوں سے لٹکتے بیر علاقے کے قدرتی حسن میں بھی اضافے کا باعث ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مقامی طور پر اس پھل کو ’نبق‘ کہا جاتا ہے جو یہ اپنے میٹھے، مثالی ذائقے اور غذائیت کی وجہ سے مقبولِ عام ہیں۔
’سدر‘ (بیری) کا درخت نباتاتی اعتبار سے ’زیزیفس‘ خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ عرب خطے میں اس کی معروف قسم ’زیراسپائنا کرسٹی‘ کہلاتی ہے۔
یہ درخت کافی لمبے عرصے تک رہتا ہے جو خشک سالی اور دھوپ کی تپش بھی بخوبی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پھول جب پھل میں تبدیل ہونے لگتے ہیں تو ابتدا میں ان کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے بعدازاں زرد اور مکمل طورپر پکنے پر اس کا رنگ گہرا بھورا ہو جاتا ہے۔
جنگلی بیر مختلف شکلوں اور سائز کے ہوتے ہیں, ان کاچھلکا باریک اور گودا میٹھا ہوتا ہے۔ علاقے میں سدر (بیری) کے درختوں پر پھول آنے کا سلسلہ اکتوبر سے شروع ہو جاتا ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق بیری کی مختلف اقسام میں کاربوہائیڈریٹس، وٹامنزاور معدنی اجزا پائے جاتے ہیں۔ ان میں وٹامن اے، بی اور سی کے علاوہ پوٹاشیم، کیلشیم، فاسفورس اور آئرین بھی ہوتا ہے۔ تاہم ان کی غذائی مقدار درخت کی قسم، پھل کے پکنے کے مرحلے اور ماحولیاتی حالات کے مطابق مختلف ہوسکتی ہے۔
سدر یعنی بیری کا درخت عرب میں ماحولیاتی اور ثقافتی اعتبار سے خاصی اہمیت کا حامل ہے، پانی کی کمی برداشت کرنے اور سخت صحرائی موسم میں نشوونما پانے کی صلاحیت کے باعث یہ صحرائی اور نیم صحرائی علاقوں کے نمایاں جنگلی درختوں میں شمار ہوتا ہے۔

 

شیئر: