Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان چیریٹی مہم، نویں دن 1.8 بلین ریال سے زیادہ کے عطیات

عطیات جمع کرنے کی مہم احسان پلیٹ فارم کے ذریعے چلائی جا رہی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں قومی سطح پر چلائی جانے والی عطیات مہم نے اپنے آغاز کے نویں دن 1.8 بلین ریال سے زیادہ عطیات اکھٹے کیے گئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رمضان چیریٹی مہم کا افتتاح شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال کے عطیہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کے عطیہ سے کیا گیا۔
عطیات جمع کرنے کی مہم احسان پلیٹ فارم کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی نے یہ پلیٹ فارم ملک میں خیراتی کاموں کو فروغ دینے اور اس کی سپورٹ کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔
اس سال کی رمضان مہم نے یتیم، بیمار اور ضعیف لوگوں سمیت مالی مشکلات سے دوچار افراد کے لیے اب تک ایک ارب، 84 کروڑ، 11 لاکھ، 37 ہزار 724 ریال  کے عطیات اکھٹے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال رمضان عطیات مہم میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  کی جانب سے دئیےجانے عطیات کے بعد احسان پروگرام کے ذریعےعطیات مہم ایک بلین ریال سے تجاوز کرگئی تھی۔
2021 میں شروع  کیے گئےاحسان پروگرام کا مقصد سعودی معاشرے میں خیراتی کام کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
اسے مملکت کے غیر منافع بخش شعبے کی کارکردگی اور بھروسے کو بڑھا کر خیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کی شفافیت کے ذریعےعطیات کی حوصلہ افزائی کرنا اور مختلف سرکاری اداروں اور شعبوں کے ساتھ کام کرنا ہے۔
اسے مملکت میں رہنے والے لوگوں کے لیے آسانی سے قابل رسائی تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ مختلف وجوہ جیسے خاندانوں کو فوڈ باسکٹ دینے، بوڑھوں کی دیکھ بھال، طبی مریضوں کی مدد اور یتیموں کے لیے تعلیمی ٹیوشن اور سامان کا احاطہ کرنے کے لیے عطیہ کر سکیں۔
احسان کی نگرانی 11 سرکاری اداروں کی ایک کمیٹی اور شیخ عبداللہ المطلق کی سربراہی میں ایک شرعی کمیٹی کرتی ہے۔

شیئر: