Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 143 نئے کیسز ، 3 اموات

اب تک 6 کروڑ 38 لاکھ 77 ہزار 110 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل 19 اپریل کو مختلف ریجنز میں کورونا کے 143 مزید کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار 848 تک پہنچ گئی۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا وائرس سے متاثرہ 3 اموات ہوئیں جن کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 72 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا وائرس کے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق مملکت کے مختلف ریجنز میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 240 افراد شفایاب ہوئے یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلے میں کم ہے۔
ویکسینیشن کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک مملکت کے تمام ریجنز میں 6 کروڑ 38 لاکھ 77 ہزار 110 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں تیسری خوراک بھی شامل ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے ویکسین کی تیسری خوراک جسے بوسٹرڈوز بھی کہتے ہیں کہ حوالے سے کہا گیا ہے کہ کلینیکل ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بوسٹرڈوز سے وائرس کے خلاف جسمانی قوت مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے سبب مرض کے شدید حملے کے خطرے سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

گزشتہ 2 روز سے کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جار ہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے مملکت میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگائی جارہی ہے اس ضمن میں مملکت کے تمام ریجنز میں ویکسینیشن سینٹرز موجود ہیں جہاں لوگوں کومفت ویکسین لگائی جاتی ہے

شیئر: