Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز 100 سے کم، مزید دو اموات

مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار479 ہو گئی ہے(فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں سنیچر 16 اپریل کو کورونا کے سو سے کم  نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 83 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دو چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 68 ہوگئی جبکہ نازک کیسز 60 رہ گئے۔
 وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار479 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 249 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 38 ہزار780 تک پہنچ گئی ہے‘۔
واضح رہےکہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے جبکہ  مسافروں کےلیےقرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کی جاچکی ہے۔

شیئر: