Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سترہویں صدی کے خستہ حال غلہ گودام کی تجدید نو

ہانٹس ،باسنگ اسٹوک۔۔۔۔۔ یہاں ایک پر عزم معمار نے سترہویں صدی کے ایک خستہ حال غلہ گودام کو جو 30برسوں سے ویران اور سنسان پڑا تھا تعمیر و مرمت اور رنگ و روغن کے بعد خوبصورت عمارت میں تبدیل کر دیا ہے ۔ پراپرٹی ڈویلپر مارک پارمیٹر نے 2014ء میں ایک قطعہ اراضی خریدا تھا جس میں 3خستہ حال عمارتیں موجود تھیں اور اس کے لئے اسے 10لاکھ پونڈ ادا کرنے پڑے تھے ۔ اب تعمیر مرمت کے بعد اس کی قیمت 12لاکھ 50ہزار پونڈ تک پہنچ گئی ہے اور اس کی تجدید پر تعمیر نو کے حوالے سے جو تصویریں جاری ہوئی ہیں وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں کیونکہ معمار کی دلچسپی اور محنت سے اب یہ غلہ گودام شاندار مکانات میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ تعمیر و مرمت کے کام پر ساڑھے 3لاکھ پونڈ لاگت آئی تھی ۔ یہ عمارت کسی زمانے میں ایک سال خوردہ اور متروکہ فارم ہائوس کا حصہ تھی۔ڈویلپر مارک کا کہنا ہے کہ اس کی تعمیر نو کا بیڑا ایک چیلنج سمجھ کر اٹھایا اور اپنی محنت اور لوگوں کے تعاون سے اسے شاندار شکل دیدی۔یہ اس کیلئے اپنے قسم کا پہلا منصوبہ تھا۔60سالہ معمار نے ہانٹس کے گرے ویل نامی گائوں کے اس فارم ہائوس کو نئی شکل و صورت دینے کیلئے 400سال پرانی لکڑیاں استعمال کی جس کی وجہ سے اس کا حسن اور بھی نکھر گیا ہے ۔ عمارت کا بیرونی حصہ جو زنگ آلود ہو چکا تھا اور جس پر دھول اور گرد کی تہہ جمی ہوئی تھی اب چمک رہی ہے ۔ عمارت کا پورا رقبہ 2750مربع فٹ ہے جس میں 2استقبالیہ کمرے ، 3باتھ روم ، 2منزلہ گیراج اور 4بیڈ رومز کے علاوہ بہت ساری سہولتیں موجود ہیں ۔

شیئر: