Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں میوزیکل پارٹی

کھٹمنڈو - - - -  برطانیہ کے ڈی جے پال اوکین فولڈ دنیا کی بلند ترین چوٹی مؤنٹ ایورسٹ کے نیچے بیس کیمپ میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایک بہت بڑی پارٹی دینا چاہتے ہیں جو بنیادی طور پر ایک میوزیکل پارٹی ہو گی ۔ 5380میٹر کی بلندی پر منعقدہونیوالی پارٹی دنیا میں سب سے بلند مقام پر ہونیوالی تقریب ہو گی۔وہ ایسے وقت میں یہاں پہنچے ہیں جب یہاں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کیلئے کوہِ پیمائی کا سیزن اپنے عروج کی طرف جا رہا ہے ۔ مجوزہ تقریب میں ایسے فنکار بھی شرکت کرینگے جو کئی بھی گرامی ایوارڈ کیلئے نامزد ہو چکے ہیں ۔ انتظامات کی نگرانی خود ڈی جے پال کر رہے ہیں اور مختلف سائونڈ انجینیئرز اور ان کے معاونین سائونڈ ٹیسٹ میں مصروف ہیں ۔ ڈی جے پال کا کہنا ہے کہ انہیں کوہِ پیمائی کا کوئی تجربہ نہیں تھا وہ 10دن چلنے کے بعد اس کیمپ تک پہنچے ہیں ۔

شیئر: