Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ایپلی کیشن ٹیکسی سے ماہانہ 18 ہزار ریال تک آمدنی‘

سعودی شہری کہنا ہے کہ وہ روزانہ بارہ گھنٹے کام کرتا ہے( فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ایپلی کیشن ٹیکسی سے منسلک مقامی شہری نے کہا ہے کہ’ اسے ہر مہینے 15 سے 18 ہزار ریال تک آمدنی ہوجاتی ہے‘۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  سعودی شہری حمد الھاجری نے بتایا کہ’ وہ روزانہ بارہ گھنٹے کام کرتا ہے اور اسے اٹھارہ ہزار ریال تک مل جاتے ہیں۔ آمدنی تسلی بخش ہے‘۔ 
علاوہ ازیں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان صالح الزوید نے کہا کہ’ سعودی عرب میں ٹیکسی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ اسی وجہ سے سعودی نوجوان ایپلی کیشن ٹیکسی سسٹم سے منسلک ہورہے ہیں‘۔ 
’ ایپلی کیشن ٹیکسی کا سب سے زیادہ رواج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہے۔ مکہ مکرمہ، مشرقی ریجن اور مدینہ  منورہ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔‘ 
صالح الزوید نے کہا کہ ’فروغ افرادی قوت فنڈ ایپلی کیشن ٹیکسی سکیم سے منسلک مقامی شہریوں کی اعانت کررہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ  شہری ایپلی کیشن ٹیکسی سسٹم کا حصہ بن سکیں‘۔
یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے روزگار کے متلاشی نوجوانوں، بے روزگاروں اور ماہانہ آمدنی بڑھانے کے خواہشمندوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ایپلی کیشن ٹیکسی سسٹم سے منسلک ہوکر اپنی آمدنی بڑھائیں۔ 

شیئر: