Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے کابل میں رمضان راشن پیکٹ کی تقسیم 

افغانستان میں 18 ہزار 600 راشن پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے  افغانستان  کے دارالحکومت کابل میں 1140 رمضان راشن پیکٹ تقسیم کرائے ہیں، ان سے ایک ہزار140 خاندانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابل میں رمضان راشن کی تقسیم کا مقصد ناداروں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہے۔ اس کے تحت پورے ملک میں 18 ہزار 600 راشن پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے جن سے ایک لاکھ 11 ہزار  600 افراد کو فائدہ ہوگا۔ 

رمضان راشن پروگرام  19 ملکوں میں نافذ کیا جارہا ہے(فوٹوایس پی اے)

یاد رہے کہ رمضان راشن پروگرام  19 ملکوں میں نافذ کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت ایک لاکھ 56 ہزار 993 راشن پیکٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ان سے 9 لاکھ ایک ہزار463 افراد کو فائدہ ہوگا۔
سعودی عرب متعدد ضرورت مند اور متاثرہ ملکوں میں شاہ سلمان مرکز کے ذریعے امدادی مہم چلائے ہوئے ہے۔ 
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن کے المھرۃ کے المسیلہ اور سیحوت کے اضلاع میں  80 ٹن سے زیادہ رمضان راشن تقسیم کیا ہے۔ عدن میں بھی رمضان راشن کی تقسیم کاکام جاری ہے۔

شیئر: