Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبداللہ پورٹ تیز رفتار ترقی کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر

 2021 کے دوران کارکردگی میں بہتری آئی ہے(فوٹو الاقتصادیہ)
معروف بین الاقوامی کمپنی الفا لائنر نے کنگ عبداللہ پورٹ کو تیز رفتار ترقی کے حوالے سے دنیا کی دوسری بڑی پورٹ قرار دیا ہے۔
کنگ عبداللہ پورٹ کی 2021 کے دوران کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ جہازوں اور ان پر سامان لادنے اور اتارنے کے حوالے سے پیش رفت کی ہے۔ 2020 میں کنگ عبداللہ سی پورٹ 87 ویں نمبر پر تھی۔ 2021 میں ترقی کرکے 73 ویں درجے پر آگئی ہے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق کنگ عبداللہ سی پورٹ نے پیداواری استعداد بڑھاتے ہوئے میکسیکو کی لازارو کیڈیناس کے بعد دوسرا درجہ حاصل کیا ہے۔ یہاں سے سال رواں کے دوران2.81 ملین کنٹینرز اتارنے چڑھانے کا کام ہوا۔ اضافہ 30.6 فیصد ہوا۔ 2020 میں 2.15 ملین کنٹینرز اتارے اور چڑھائے گئے تھے۔
الفا لائنر کی درجہ بندی سے قبل کنگ عبداللہ پورٹ بہترین کنٹینرز پورٹ ایوارڈ اور متعدد کارگو سٹیشن ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔
بین الاقوامی کمپنی الفا لائنر جہاز رانی ڈیٹا کی تیاری کا کام کرتی ہے۔ کنگ عبداللہ پورٹ کا اتتظام سی پورٹس ڈیولپمنٹ کمپنی چلاتی ہے۔

شیئر: