Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد لطیف نے تحقیقات کو چیلنج کردیا

  لاہور... اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ کار کو چیلنج کر دیا ۔ خالد لطیف نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹر بیونل کھلاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق نہیں رکھتا کیونکہ یہ پی سی بی کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ امتیازی سلوک روا کر رہا ہے تحقیقات سے فوری طور پر روکا جائے۔ 
 

 

شیئر: