Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

200سال پرانے گلدان کی نیلامی

بیجنگ۔۔۔۔چین کے ایک شخص نے منگ کے عہد کے 2ٹوٹے پھوٹے گلدانوں کو ایک لاکھ 80ہزار پونڈ میں خرید لیا۔ایک جوڑے نے ان گلدانوں کو 30سال سے صندوق میں رکھا تھا اور وہ کسی کو دکھاتے ہوئے بھی شرمندہ ہوتے تھے۔یہ گلدان 11انچ طویل ہے اور جوڑے کو ورثے میں ملے تھے۔ یہ گلدان تقریباً200سال پرانے ہیں نیلام کرنیوالوں کو انداز ہ تھا کہ یہ گلدان محض ایک ہزار پونڈ میں نیلام ہونگے لیکن برطانیہ میں انہیں ایک لاکھ 80ہزار پونڈ میں نیلام کیا گیا ۔ اسے وہاں کے ایک نامعلوم جوڑے نے خریدا۔ ایک گلدان میں بال آگیا تھا جبکہ دوسرے میں ایک ٹکڑے کو گلو سے جوڑا گیا تھا۔اس نیلامی سے یہ بات ایک بارپھر ظاہر ہوئی کہ لوگ چین کی آرٹ مارکیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ایسے لوگ جو چین میں نئے نئے امیر ہورہے ہیں اپنی گمشدہ میراث حاصل کرنے کیلئے تگ و دو کررہے ہیں۔

شیئر: