Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ بورڈ سے تعاون کیلئے تیار ہوں،ناصر جمشید

  لندن ...پاکستان سپرلیگ 2017 میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید نے ویڈیو پیغام میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی سے تعاون کےلئے تیار ہوں۔گھر تبدیل کیا اور نہ کسی سے چھپ رہا ہوں۔ میڈیا میں جو کچھ چل رہا ہے وہ غلط ہے۔انہوںنے پی سی بی سے درخواست کی کہ برطانیہ میں ہونے والی این سی اے کی تحقیقات کو مکمل ہونے دیا جائے۔ لندن انکوائری کے بعد پی سی بی جب کہے گا حاضر ہو جاوں گا ۔انہو ں نے کہا کہ ایک وقت میں ایک انکوائری ہو تو بہتر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر بکی سے ملوانے والے کرکٹر ناصر جمشید کومعطل کردیا تھا۔ تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر بورڈ نے انہیں نوٹس آف چارج جاری کیا تھا۔ برطانوی تحقیقاتی ادارے نے بھی ناصر جمشید کو بکی کے ساتھ گرفتار کرکے تفتیش کی تھی۔ ضمانت پر رہا کئے جانے کے باوجود پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔

شیئر: