Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد سعودی سٹاک مارکیٹ میں تیزی

تیل کے نرخ بڑھنے سے آرامکو کے شیئرز کی قدر بڑھ گئی(فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سٹاک مارکیٹ میں اتوار کو کاروبار میں تیزی آئی ہے۔ انڈیکس 13800 پوائنٹس کی حد کوعبور کرگیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق آرامکو کے شیئرزمیں مثبت تبدیلی کا اچھا اثرسٹاک مارکیٹ میں دیکھنے میں آیا۔
گزشتہ ہفتے کے لین دین کے اختتام پرتیل کے نرخ بڑھنے سے آرامکو کے شیئرز کی قدر بڑھ گئی۔
ایک بیرل تیل کی قیمت 113 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ میں تیل کی رسد میں قلت اور یورپی ممالک کی جانب سے 6 ماہ کے دوران روسی پٹرول پر پابندی کے رجحان نے تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔
سعودی سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس0.61 فیصد سے بڑھ کر13820 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ 60 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی جبکہ 145 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر گر گئی۔ 
سٹاک مارکیٹ بند ہونے پر لین دین 6.6 ارب ریال تک پہنچ گیا۔ 140 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔

شیئر: