Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض فرنٹ میں کحیلہ ہارس چیمپئن شپ کا انعقاد

تقریب ریاض فرنٹ ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں خالص النسل عربی گھوڑوں کی تاریخی  نمائش کے لیے ریاض میں ایک بین الاقوامی تقریب کحیلہ ہارس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کےمطابق سعودی عرب میں گھڑ سواری اتھارٹی اور ہارس ریسنگ کلب کے چیئرمین شہزادہ بندر بن خالد الفیصل 25 مئی سے 29 مئی تک پانچ روزہ کحیلہ ہارس چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کی اس تقریب کی سرپرستی کریں گے۔

چیئرمین شہزادہ بندر بن خالد الفیصل  تقریب کی سرپرستی کریں گے۔ فوٹو ٹوئٹر

کنگ عبدالعزیز مرکز برائے خالص نسل عربی گھوڑوں کے زیر اہتمام  یہ تقریب ریاض فرنٹ ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔
کحیلہ ہارس چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس تقریب کا انعقاد خالص النسل گھوڑوں کی تاریخ اور عرب ورثے میں اس پر فخر کو اجاگر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

خالص النسل گھوڑوں کی تاریخ اور عرب ورثے کو اجاگر کیا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز

اس تقریب کا مقصد گھڑ سواری کے قدیم کھیل کی اہمیت اور اس کھیل کو مقامی اور بین الاقوامی فورمز کے ذریعے آگے بڑھانے کے لیے مملکت کی کوششوں پر روشنی ڈالنا ہے۔
 

شیئر: