Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں سجی ہوئی گاڑیاں اور عربی النسل گھوڑے

سعودی عرب کے پرفضا سیاحتی شہر طائف میں گھوڑوں اور کاروں کے کاررواں نے مقامی شہریوں اور سیاحت کے لیے طائف آنے والوں میں دلچسپی پیدا کی ہے۔
یہ پروگرام وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور ماجد الحقیل کی ہدایت پر کیا گیا۔ کاررواں میں آگے گھوڑے اور ان کے پیچھے گاڑیاں چل رہی تھیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق سجی ہوئی گاڑیاں اور عربی النسل گھوڑوں کے کاررواں کا منظر بے حد سراہا گیا-  

کاررواں میں کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی گئی( فوٹو ایس پی اے) 

طائف کے میئر احمد القثامی نے الردف تفریح گاہ اور طائف سٹی سینٹر میں واقع جوری مال میں کاررواں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزارت بلدیات میں میونسپلٹیوں کے امدادی ادارے کے نگران اعلی  عبداللہ بن سعید، طائف میں سرکاری اور نجی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔- 
گھوڑوں اور گاڑیوں کے کاررواں کا پروگرام نو ذیلی بلدیاتی کونسلوں اور دس منسلک بلدیاتی کونسلوں میں کیا گیا- اس موقع پر کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی گئی- 
گھوڑوں اور کاروں کے کاررواں کے شرکا نے کورونا آگہی کے حوالے سے متعدد پیغامات جاری کیے۔ ماسک استعمال کرنے، ہاتھ دھوتے رہنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

شیئر: