Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج برطانیہ کی دعویدار خاتون کا دعویٰ مسترد

جج۔۔۔۔ مقامی عدالت میں ایک عجیب و غریب مقدمہ پیش آیا تو جج بھی گھبرا گئے ۔ مقدمہ ہی کچھ ایسا تھا جس میں درخواست گزار نے تاج برطانیہ پر اپنا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اپنا حق مانگنے کی کوشش کی تھی۔ ملکہ بن موسیٰ نامی خاتون کا کہنا تھا کہ آنجہانی شہزادی مارگریٹ ان کی ماں تھی ۔ ملکہ نے سینیئر جج سرجیمز مونبی سے درخواست کی کہ وہ شہزادی مارگریٹ کی وصیت کھولنے کا حکم دیں مگر سرجیمز نے انتہائی جھلاہٹ کے عالم میں ان کی درخواست مسترد کردی اور اپنے مختصر فیصلے میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کی زندگی کا سب سے مختصر اور عجیب و غریب فیصلہ ہے ۔ کیونکہ اس سے پہلے ان کے پاس ایسا کوئی مقدمہ کبھی نہیں آیا ۔ واضح ہو کہ سر جیمز ہائیکورٹ شعبہ عائلی قوانین کے سربراہ ہیں اور انہوں نے فیصلے کے آخر میں ملکہ کی درخواست کو انتہائی احمقانہ اور مضحکہ خیز قرار دیا۔10پرانے قانون کے تحت شاہی خاندان کے افراد کی وصیتیں کھولنے یا بند کرنے کا اختیار ہائیکورٹ کے شعبہ عائلی قوانین کے سربراہ کے پاس ہی رہتا ہے ۔

شیئر: