Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوتوں کے فیتے جلد ڈھیلے کیوں پڑ جاتے ہیں

برکلے ،کیلیفورنیا۔۔۔۔۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سائنسدانوں نے روزمرہ زندگی میں نظر آنیوالے عجوبے پر سے پردہ اٹھا دیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ جوتوں کے فیتے خود بخود کس طرح ڈھیلے پڑ جاتے ہیں ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ آپ جتنی طاقت سے بھی اور جتنے سخت مضبوط طریقے پر فیتے باندھیں ، کچھ دیر بعد ہی وہ ڈھیلے ہونے لگتے ہیں ۔ اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ زمین پر قدم پڑتے ہی جوتے کے اندر کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور فیتے ڈھیلے پڑنے لگتے ہیں اور جب فیتے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں تو پیروں کی نقل و حرکت غیر محسوس طور پر رہی سہی کسر پوری کر دیتی ہے ۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر قابو پانا ممکن ہی نہیں ۔ اس تحقیقی رپورٹ کی تیاری برکلے کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے آخری سال کے طالبعلم کرسٹوفر ڈیلی ڈائمنڈ کی نگرانی میں ہوئی ہے۔

شیئر: