Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کھجوروں کی برآمد میں دنیا میں سب سے آگے

سعودی عرب میں کھجوروں کے 33 ملین درخت ہیں ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب 2021 کے دوران ایک ارب ریال سے زیادہ مالیت کی کھجوریں برآمد کرکے دنیا میں سرفہرست ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ویب سائٹ ’ٹریڈ میب‘ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے 2021 کے دوران 1.215 ارب ریال مالیت کی کھجوریں برآمد  کیں۔‘
کھجوروں کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’حکومت تیل کے تیل کے سوا دیگر ذرائع سے آمدنی میں اضافے کی ہر سکیم کی سرپرستی کررہی ہے۔‘

مملکت میں کھجوروں کی پیداوار بڑھائی جا رہی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

اسی تناظر میں کھجوروں کی پیداوار بڑھائی جا رہی ہے اوراس کا معیار بہتر کیا جا رہا ہے۔ نخلستانوں کے مالکان کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ مملکت میں کھجوروں کے شعبے کی مالیت کا حجم 7.5 ارب ریال کے لگ بھگ ہے۔ یہ مملکت کی کل زرعی پیداوار کا 12 فیصد ہے اور یہ تیل کے ماسوا مجموعی قومی پیداوار کا 0.4 فیصد ہے۔
سعودی عرب میں کھجوروں کے 33 ملین درخت ہیں اور یہ دنیا بھر میں کھجوروں کے کل درختوں کا 27 فیصد ہیں۔ 

شیئر: