Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینے میں کون سی کھجوریں سب سے زیادہ خریدی جا رہی ہے

ماہ رمضان میں کھجورسب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں رمضان کے پہلے عشرے کے آغاز سے مدینہ منورہ میں کھجوروں کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 
سب سے زیادہ طلب ’عجوہ ‘ کی ہے جبکہ دوسرے نمبرپر’سکری‘ کھجورخریداروں کی ترجیح میں شامل ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق ماہ رمضان میں کھجورسب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔ روزہ دار کھجور سے روزہ کھولنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس حوالے سے کھجورمارکیٹ سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھجوروں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
مدینہ منورہ کی کھجور منڈی میں انواع واقسام کی کھجوریں موجود ہیں جن میں مدینہ منورہ کی خاص کھجور’عجوہ ‘ سرفہرست ہے۔
رمضان میں عام طورپر’رطب‘ افطاری کےلیے مرغوب تصور کی جاتی ہے۔ 
رطب کی مختلف اقسام ہیں جن میں سب سے اعلی کوالٹی کی رطب روتانہ ہوتی ہے۔ یہ آدھی کچی اورآدھی پکی ہوتی ہے جسے درختوں سے اس وقت اتار کرکولڈ سٹوریج میں محفوظ کرلیا جاتا ہے جب یہ پوری طرح پکی نہیں ہوتیں۔ 

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی رطب مارکیٹوں میں پہنچ جاتی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی رطب مارکیٹوں میں پہنچ جاتی ہیں۔ گزشتہ دوبرس سے کورونا وائرس کی وجہ سے کھجورمارکیٹ میں غیر معمولی مندی رہی تھی تاہم اس سال وبائی مرض پرقابو پانےکے بعد سے مارکیٹ میں استحکام آیا ہے۔ 

شیئر: