Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا متبادل فی الحال نظر نہیں آرہا،آفریدی

اسلام آباد... سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ میں میرامتبادل فی الحال نظر نہیں آرہا ہے ۔ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد2 کھلاڑی اسامہ میر اور دوسرا شاداب خان سامنے آئے تھے ۔ ان کھلاڑیوں پر کام گیا گیا تو یہ مستقبل میں قومی ٹیم کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔ا یک انٹرویومیں سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا ہے تو پھر اسے کم از کم 2سال کا عر صہ دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے میچ فکسنگ ختم کرنے کےلئے اس میں ملوث کھلاڑیوں کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے ۔ ایسی سزا کہ جس سے کھلاڑیوں کو پیغام پہنچے کہ کسی نے یہ حرکت کی تو اس کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جاوید آفریدی اور میرے درمیان اچھی دوستی ہے لیکن اب راہیں الگ ہو چکی ہیں۔انہوںنے کہا کہ پی سی بی کا چیئرمین ایسے شخص کو بنانا چاہئے جسے ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ملکر کام کیاہے کچھ اپنی منوائی اور کچھ بورڈ کی مانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ بیٹنگ او رفیلڈنگ ہے ۔ اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

شیئر: