Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممکت میں کورونا کے 831 نئے کیسز، ریاض میں سب سے زیادہ مریض

مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 83 ہزار907 ہو گئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 18 جون کو کورونا کے نئے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 831 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نازک کیسز کی تعداد 114 ہے۔
سبق نیوز نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دو چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار185 ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 83 ہزار907 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 804 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 64 ہزار 898 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ ریاض میں 376، دمام میں 109، جدہ میں 104، الھفوف میں 44، مکہ اورابہا میں 23،23، مدینہ میں 20 اورالخرج میں11 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں ریاض سرفہرست ہے جہاں 292 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ جدہ میں 140، دمام میں 88، مکہ میں 36، الھفوف میں 38، مدینہ میں 29، ابہا میں 20، الخرج میں 12 اور ظہران میں 11 رہی ہے۔
وزارت صحت نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 28 ہزار615 نئے کورونا ٹیسٹ کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

شیئر: