Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس میں مبتلا مزید 109 افراد کی تصدیق

اب تک 6 کروڑ 41 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 109 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ سو سے زائد نئے کیسز سامنے آنےکے بعد اب تک مجموعی طورپرمصدقہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 526 تک پہنچ گئی۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 25 اپریل بروز پیر مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس سے 199 افراد شفایاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک 7 لاکھ 40 ہزار 871 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز کورونا وائرس سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ اس مہلک وائرس سے اب تک 9 ہزار 79 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کاکہنا تھا کہ اب تک مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا سے بچاو کےلیے 6 کروڑ41 لاکھ 24 ہزار 155 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری اور بوسٹرڈوز شامل ہیں۔

مملکت میں کورونا سے صتحیابی کا تناسب 98.3 فیصد ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے خلیجی سروے سینٹرکی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک اور مملکت میں کورونا سے صحتیابی کا تناسب 98.3 فیصد ہے۔
خلیجی ممالک میں کورونا سے بچاو کےلیے اب تک لگائی جانےو الی ویکسین کے حوالے سے سینٹرکی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ 11 کروڑ 39 لاکھ 19 ہزار 464 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں

شیئر: