Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

گرمی کی شدید لہر زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہے گی( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ماہر عقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ مملکت کے شمال مشرقی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے۔ پیر کو درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل العقیل نے کہا کہ ’مملکت کے بعض مشرقی علاقے شدید درجہ حرارت کی لپیٹ میں ہیں۔ الاحسا میں بعض مقامات پر 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
ماہر موسمیات نے کہا کہ’ گرمی کی شدید لہر زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہے گی۔ اس ہفتے کے آخر تک اس کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے‘۔
علاوہ ازیں جدہ میں فلکیاتی انجمن نے کہا ہے کہ ’منگل 21 جون کو مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 13 منٹ پر گرمی کا شدید موسم شروع ہوگا‘۔ سورج براہ راست مدار کے اوپر ہوگا۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ سخت گرمی شروع ہوچکی ہے۔ اس کا سلسلہ 93 دن تک جاری رہے گا۔ 
فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاھرۃ نے کہا کہ منگل کو سورج شمال مشرق بعید سے طلوع ہوگا اور دوپہر کے وقت اشیا کا سایہ سال کا مختصر ترین ہوگا۔  
 دن کا دورانیہ رات سے زیادہ ہوگا اور سورج شمال مغرب بعید میں غروب ہوگا۔

شیئر: