Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی عازمین حج کے پہلے قافلے کی آمد

الودیعہ چیک پوسٹ پرجوازات کے کاونٹرز قائم ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
یمنی عازمین حج کا پہلا قافلہ بری راستے کے ذریعے مملکت پہنچ گیا۔ ’الودیعہ‘ سرحدی چوکی پرمتعین جوازات اوردیگر اداروں کےاہلکاروں نے عازمین کا استقبال کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت میں امسال دوبرس کے بعد بیرونی عازمین کی آمد کا سلسلہ بحال ہوا ہے۔
مختلف ممالک سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سرحدی چوکی پرپہنچا جہاں محکمہ جوازات کے اہلکاروں نے ضیوف الرحمان کا استقبال کیا اور جلد ہی انکے امیگریشن کے معاملات کو نمٹایا۔

دوبرس بعد بیرونی عازمین کی آمد بحال ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے قریبی عرب ریاستوں سے بری راستے سے بھی عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل عراقی عازمین کے قافلے بھی مملکت پہنچے تھے۔

شیئر: