Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی روضہ شریفہ میں نماز،7 منٹ کا وقت

عازمین کا ایک گروپ 650 افراد پر مشتمل ہوتا ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں انتظامیہ نے مسجد نبوی روضہ شریفہ (ریاض الجنہ) میں نماز کا موقع فراہم کرنے کے لیے نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے تاکہ عازمین حج  کسی رکاوٹ اور دشواری کے بغیر نماز ادا کرسکیں۔ 
الوطن اخبار کے مطابق مسجد نبوی کی انتطامیہ نے روضہ شریفہ میں نماز کا دورانیہ 7 منٹ کا مقرر کیا ہے۔ پہلی مرتبہ گیٹ نمبر 37 کے راستے جنوبی صحنوں سے عازمین کو گروپوں کی شکل میں بھیجا جارہا ہے۔ منتظمین صرف ان عازمین کو گروپوں میں شامل کرتے ہیں جن کے پاس پرمٹ ہوتا ہے۔  بارکوڈ چیک کرکے جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
 ایک گروپ 650 افراد پر مشتمل ہوتا ہے اور سات منٹ سے زیادہ  کسی گروپ کو نہیں دیے جارہے۔

  عازمین کو بارکوڈ چیک کرکے جانے کی اجازت دی جاتی ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)

انتظامیہ کے ماتحت زائرین کی گروپ بندی کرنے والے ادارے کے انچارج یاسر المزینی نے بتایا کہ مسجد نبوی روضہ شریفہ میں صرف سات منٹ تک اجازت ہوتی ہے۔ ہر روز 11 ہزار 520 افراد، ہفتے میں 79 ہزار 950 اور مہینے میں 2 لاکھ 92 ہزار 464 اور 3 ماہ کے دوران 6 لاکھ 89 ہزار 711 زائرین کو روضہ شریفہ میں نماز کا موقع دیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیارت کے لیے مختلف اوقات مقرر ہیں۔ رات ساڑھے بارہ بجے سے فجر کی اذان سے قبل 4 بجے تک، دوسرا دورانیہ صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوتا ہے اور اس کا سلسلہ سہ پہر ساڑھے تین بجے تک جاری رہتا ہے۔
تیسرا دورانیہ شام ساڑھے چار بجے سے مغرب کی اذان سے قبل 7 بجے تک جبکہ چوتھا اور آخری دورانیہ مغرب بعد ساڑھے سات بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک رکھا گیا ہے۔

شیئر: