Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں التحلییہ مدینہ روڈ انڈر پاس کے سروس روڈ ٹریفک کےلیے کھول دیے گئے

مدینہ تحلیہ انڈر پاس کا افتتاح 8 فروری کوکیا گیا تھا( فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے پیر کو التحلییہ مدینہ روڈ انڈر پاس کی سروس سڑکیں ٹریفک کےلیے کھول دی ہیں۔ اس سے تحلیہ (امیر محمد بن عبدالعزیز روڈ)  اور مدینہ روڈ (طریق مدینہ) استعمال کرنے والوں کو آسانی ہوگی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ مدینہ تحلیہ انڈر پاس کا افتتاح 8 فروری کوکیا گیا تھا۔ اس پر 24 کروڑ 3 لاکھ 93 ہزار 735 ریال لاگت آئی تھی۔  
جدہ میونسپلٹیکے مطابق انڈر پاس 650 میٹر لمبا ہے دو رویہ ہے۔ انڈر پاس کے افتتاح کے وقت سروس روڈ کی تکمیل باقی تھی جس کی وجہ سے تحلیہ روڈ سے مدینہ روڈ پہنچ کر دائیں جانب والی سڑک نہیں کھولی گئی تھی یہ اب مکمل ہوچکی ہے جسے پیر کو کھول دیا گیا۔
اسی طرح سمندر کی طرف سے تحلیہ روڈ پر آنے والوں کو مدینہ روڈ پر جانے  کی سہولت نہیں تھی۔ اب تحلیہ روڈ سے آنے والے مدینہ روڈ برائے ایئرپورٹ مڑ سکتے ہیں۔ 

شیئر: