Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز ٹرافی، آسٹریلیا اور بنگلہ دیشی ٹیموں کا اعلان

سڈنی ... آسٹریلیا اور بنگلہ دیشی بورڈز نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی بورڈ نے15 رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے موسس ہنریکس کو عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈزکامب، جارج بیلی اور کیمرون وائٹ پر ترجیح دیتے ہوئے انہیں ا سکواڈ میں شامل کر لیا ۔ آل راونڈر جیمز فوکنر کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ۔ جیمز پیٹنسن اور جان ہیسٹنگز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ا سٹیون ا سمتھ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، ایرن فنچ، جان ہیسٹنگز، جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل، ، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔ بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کےلئے 15 رکنی ا سکواڈ کا اعلان کیا۔ شفیع الاسلام کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ نورالحسن، سباشیش رائے اور شووگاتا ہام سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ اسکواڈ میں مشرفی مرتضیٰ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، امرالقیس، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، صابر رحمان، محمد اللہ، مصدق حسین، مستفیض الرحمان، روبیل حسین، تسکین احمد، ثنزام الاسلام، مہدی حسن اور شفیع الاسلام شامل ہیں۔
 

شیئر: