Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلیان سنگھ مستعفی ہوجائیں،کانگریس

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد گورنر کلیان سنگھ کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بی جے پی رہنماؤں ایل کے ایڈ وانی ، اومابھارتی اور مرلی منوہر جوشی پر بابری مسجد کی سازش رچانے پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ کلیان سنگھ چونکہ اس وقت راجستھان کے گورنر ہیں اور انہیں استحقاق حاصل ہے اس لئے جیسے ہی وہ عہدے سے ہٹیں ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔کانگریسی رہنمارمیش ڈوڈی نے کلیان پر زوردیا کہ وہ گورنر راجستھان کا عہدہ چھوڑدیں۔ واضح رہے کہ جس وقت بابری مسجد منہدم ہوئی تھی اس وقت کلیان یوپی کے وزیر اعلیٰ تھے۔ ڈوڈی نے کہا کہ کلیان کے پاس اب یہ عہدہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے تو صدر کوچاہئے کہ وہ انہیں برطرف کردیں۔

شیئر: