Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن علاقوں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ ہونے والا ہے؟

مدینہ اور ینبع میں درجہ حرارت 47 سے  50 کے درمیان ہوگا۔ (فوٹو طقس العرب)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ  آئندہ ایام کے دوران سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرمی کی شدید لہر آنے والی ہے۔
عاجل اور اخبار 24 کے  مطابق قومی مرکز نے کہا ہے کہ مشرقی ریجن میں پیر سے سنیچر تک سخت گرمی پڑے گی۔ مشرقی ریجن کے موسم سے ریاض، قصیم اور حدود شمالیہ ریجن بھی متاثر ہوں گے جہاں گرمی کی شدید لہر کی شروعات بدھ کو ہوگی۔ وہاں درجہ حرارت 45 تا  47 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
قومی مرکز نے  امکان ظاہر کیا ہے کہ مدینہ  منورہ اور ینبع میں درجہ حرارت 47 سے  50 سینٹی گریڈ کے درمیان ہوگا۔ آئندہ ایام میں ان دونوں شہروں کے متعدد مقامات گرمی کی شدید لپیٹ میں ہوں گے۔
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ مدینہ منورہ کی بیشتر کمشنریوں میں انتہائی درجہ حرارت  47 تا  50 سینٹی  گریڈ کے درمیان رہے گا۔
یاد رہے کہ اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت  47 دمام میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد وادی الدواسر میں  46 جبکہ الاحسا، ریاض اور القیصومہ میں 45 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پایا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: