Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا آغاز

مشرقی ریجن میں شدید گرمی اور گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی( فوٹوعاجل)
موسمیات کے ماہر عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ کل منگل سے ملک بھر میں گرمی کی شدت کم ہونا شروع ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’درجہ حرارت میں بتدریج کمی محسوس کی جائے گی اور رواں ہفتے کے آخر تک موسم معمول کے مطابق ہوجائے گا‘۔
’سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں درجہ حرارت میں تین سے 5 درجے کمی کے بعد شدید گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور گرمی معمول پر آجائے گی‘۔
دوسری طرف سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ پیر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ وقفے وقفے سے جیزان، عسیر، باحہ کے بالائی علاقوں اور مکہ مکرمہ کے جنوبی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
مشرقی ریجن میں شدید گرمی ہوگی۔ گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جن کا سلسلہ ریاض ریجن کے جنوبی علاقوں تک پھیل جائے گا اور حد نظر محدود ہوجائے گی۔  
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پیر کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ اور بیشہ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا۔
 

شیئر: