Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 602 کیسز کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 18 ہزار 697 ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 602 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک کووڈ 19وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 5 ہزار 879 تک پہنچ گئی۔
کورونا سے ایک ہی روز 432 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک 7 لاکھ 89 ہزار 192 افراد اس وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
کورونا سے دوسرے روز بھی مملکت کے کسی شہریا قصبے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم اب تک اس مہلک وائرس سے 9 ہزار 233 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے اندر سب سے زیادہ کیسز کی تصدیق ریاض شہر میں ہوئی جن کی تعداد 170 رہی جبکہ جدہ کا نمبردوسرا رہا جہاں 105 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔
سب سے کم کیسز جازان میں دیکھنے میں آئے جہاں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 12 تھی۔ جبکہ مکہ مکرمہ میں 32 اورمدینہ منورہ میں 23 مریض سامنے آئے۔
گزشتہ ایک روز میں ریاض میں 107 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ جدہ میں شفایاب ہونے والوں میں 87 رہے۔ طائف میں 13 افراد شفایاب ہوئے جبکہ مدینہ منورہ میں 18 ۔

ریاض میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں 139 افراد کو انکی نازک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں وزارت صحت کی ٹیموں نے 18 ہزار 697 کورونا ٹیسٹ کیے جن میں سے 602 پازیٹوکیسز سامنے آئے۔

شیئر: