Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی جنوبی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ ’بارک جین‘ سے کوریا کے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں وزرا نے سرکاری سطح پر مذاکرات کیے۔ انہوں نے مملکت اور کوریا کے درمیان تعلقات اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
کوریا کے وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا۔ 
اس موقع پر کوریا میں متعین سعودی سفیر سامی السدحان اور وزیر خارجہ کے  دفتر کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔ انہوں نے مذاکرات اور ظہرانے دونوں میں شرکت کی۔

شیئر: