Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: صحاری سینٹر میں آتشزدگی سے معمولی نقصان

شارجہ: شارجہ کے صحاری سینٹر میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سینٹر کے اس حصے میں واقع ہوئی جہاں ریسٹورینٹ ہیں۔محکمہ شہری دفاع کے مطابق آتشزدگی جمعہ کو رات9بجکر45منٹ پر واقع ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صرف 10منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ شہری دفاع نے کہا ہے کہ آگ محدود تھی تاہم اس سے اٹھنے والے دھوئیں کی وجہ سے لوگوں میں افرتفری مچ گئی۔آتشزدگی دھواں نکالنے والے پنکھے کے جل جانے کی وجہ سے ہوئی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: