لیفٹیننٹ جنرل سبرامنی اس وقت نیشنل سکیورٹی کونسل سیکریٹریٹ میں عسکری مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
وہ یکم جولائی 2024 سے 31 جولائی 2025 تک وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
وائس ایڈمرل کرشنا سوامیناتھن نئے نیوی چیف مقرر
وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو انڈین بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کی جگہ لیں گے جو 31 مئی کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔
وائس ایڈمرل سوامی ناتھن اس وقت مغربی بحری کمان کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وائس ایڈمرل سوامی ناتھن اس وقت مغربی بحری کمان کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں (فوٹو: دی فیڈرل)
انڈین وزارتِ دفاع کے مطابق حکومت نے انہیں چیف آف نیول سٹاف مقرر کیا ہے۔
‘ایم ایس این‘ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وہ یکم جولائی 1987 کو انڈین بحریہ میں شامل ہوئے تھے اور مواصلات اور برقی جنگی حکمتِ عملی کے ماہر ہیں۔
وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڈکواسلا، برطانیہ کے جوائنٹ سروسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج شریوینہیم، کالج آف نیول وارفیئر کرنجہ اور امریکہ کے نیول وار کالج نیوپورٹ کے فارغ التحصیل ہیں۔
انہیں نمایاں عسکری خدمات پر مختلف اعزازات سے نوازا جا چکا ہے جن میں پرم وششت سیوا میڈل، اتی وششت سیوا میڈل اور وششت سیوا میڈل شامل ہیں۔
وہ اپنے کیریئر کے دوران کئی اہم آپریشنل، ادارہ جاتی اور تربیتی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
انہوں نے میزائل بردار جہاز آئی این ایس ودیوت اور ویناش، میزائل کارویٹ آئی این ایس کلیش، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس میسور، اور طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ کی کمان بھی کر رکھی ہے۔