Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمیکا ٹیسٹ ،ویسٹ انڈیز کے7وکٹوں پر244رنز

  جمیکا... جمیکا ٹیسٹ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا لئے تاہم کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔جمیکا کے سبینا پارک میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے اپنی دوسری ہی گیند پر بریتھ ویٹ کو پویلین واپس بھیج دیا ۔ محمد عامر نے شمرون ہیٹمیر کو 11 رنز پر آوٹ کیا۔ پاول کو 33 اور شائی ہوپ کو بھی 2 رنز پر پویلین بھیج کر ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔وشال سنگھ 9 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز نے 4ر وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے تھے۔کھانے کے وقفے کے بعد کیرون پاول کو محمد عامر نے آو¿ٹ کیا بعدازاں روسٹن چیز اور شین ڈورچ نے چھٹی وکٹ پر شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 118 رنز کی شراکت قائم کی۔ شین ڈاروچ 56 اور روسٹن چیز 63 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیندوں کا شکار ہوئے۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر کپتان جیسن ہولڈر 30 اور ڈوندرا بشو 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ محمد عامر نے 3، یاسر شاہ نے 2، وہاب ریاض اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی طرف سے فاسٹ بولر محمد عباس نے ڈیبیو کیا۔ ویسٹ انڈیز نے شمرون ہٹمیئر اور وشال سنگھ کو پہلی مرتبہ فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔
 

 

شیئر: