Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول سٹینشوں کی چیکنگ کا دوسرا مرحلہ شروع

پیٹرول سٹیشنوں اور سروس سینٹرز پر چھاپے مارے جا رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں پیٹرول سٹیشنوں کی چیکنگ کی مہم ٹو شروع کردی گئی ہے۔ 11 اداروں کی نمائندہ ایگزیکٹیو کمیٹی چیکنگ کا کام کر رہی ہے۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایگزیکٹیو کمیٹی میں توانائی، داخلہ، تجارت، بلدیات و دیہی و آباد کاری امور، اسلامی امور و دعوت، سیاحت، ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات، افرادی قوت و سماجی بہبود، اطلاعات، خزانہ، ماحولیات و پانی و زراعت کی وزارتیں شامل ہیں۔ 
ایگزیکٹیو کمیٹی پیٹرول سٹیشنوں اور سروس سینٹرز پر پیش کی جانے والی سہولیات کے معیاری ہونے کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مہم شروع کر رکھی ہے۔ 

11 اداروں کی نمائندہ  ایگزیکٹیو کمیٹی چیکنگ کا کام کررہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

کمیٹی کی کوشش ہے کہ پیٹرول سٹیشن اور سروس سینٹرز متعلقہ اداروں کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ کمیٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی مجاز ہے۔
کمیٹی شہروں اور کمشنریوں کے اندر واقع پیٹرول سٹیشنوں اور سروس سینٹرز کے علاوہ شاہراہوں پر واقع پٹرول سٹیشنوں اور سروس سینٹرز پر بھی چھاپے مار رہی ہے۔ 
کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی کو کسی پیٹرول سٹیشن یا سروس سینٹر پر خلاف ضابطہ کوئی بات نظر آئے تو پہلی فرصت میں کمیٹی کو مطلع کرے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: