Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین ٹیچر کو چوتھی کلاس کے طلبہ کو پڑھانے کی اجازت

’اس سے قبل خواتین ٹیچر تیسری کلاس تک کے طلبہ کو پڑھا سکتی تھیں‘ (فوٹو: المدارس)
وزارت تعلیم نے خواتین  ٹیچر کو چوتھی کلاس کے طلبہ کو پڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل خواتین ٹیچر تیسری کلاس تک کے طلبہ کو ہی پڑھا سکتی تھیں۔
وزارت تعلیم کے تحت نجی تعلیمی اداروں کی کمیٹی نے کہا ہے کہ ’پہلی کلاس سے تیسری کلاس کے طلبہ کو پڑھانے کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ ابتدائی کلاسوں کے طلبہ کو پڑھانے میں خواتین ٹیچر زیادہ مہارت رکھتی ہیں۔‘
’اس بنا پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام نجی اور انٹر نیشنل سکولوں میں خواتین ٹیچر کو اجازت دی جائے کہ وہ چوتھی کلاس کے بچوں کو بھی پڑھائیں۔‘
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’نجی اور انٹرنیشنل سکولوں میں فیصلے پر نفاذ رواں تعلیمی سال سے ہو گا۔‘
کمیٹی کے مطابق ’تمام نجی اور انٹر نیشنل سکولوں کی انتظامیہ کو فیصلے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔‘

شیئر: