Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں دھوکہ دہی میں ملوث چار غیرملکی گرفتار 

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ای پلیٹ فارم اکاؤنٹ تک رسائی میں مدد کے بہانے تارکین وطن کو دھوکہ دینے والے چارغیرملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق ریاض پولیس نےبتایا کہ تین بنگلہ دیشی اور ایک مصری سادہ لوح غیرملکیوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔
وہ ای پلیٹ فارم کے اکاؤنٹ تک رسائی میں مدد کرنے کے بہانے غیرملکیوں کے نجی کوائف حاصل  کرکے ان کے نام پر موبائل سم نکال کر فروخت کررہے تھے۔ 
پولیس نے بتایا کہ مصری اور بنگلہ دیشیوں کے قبضے سے 2025 موبائل سم، ایک کمپیوٹر سیٹ اور ایک مواصلاتی کمپنی کی ریڈنگ مشیبن برآمد ہوئی ہے۔ 
پولیس نے بیان میں کہا کہ چاروں ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: